Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی قبل از وقت تشخیص کا آلہ تیار

ایرانی سائنسدانوں نے کورونا کا قبل از وقت پتہ لگانے اور بغیر علامت والے مریضوں کی تشخص کا آلہ تیار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آلہ کسی بھی شخص کے لعاب دہن یا بلغم میں موجود آر او ایس یا ری ایکٹیو آکسیجن کی اقسام اور ان کی مقدار ناپ سکتا ہے۔ کسی بھی شخص کے لعاب دہن یا بغلم میں آر او ایس کی مقدار میں اضافے کو کورونا کی تشخیص کا ایک اہم فیکٹر قرار دیا جاتا ہے۔

کورونا کے مریضوں میں علامات ظاہر ہونے سے پہلے ان کے لعاب دہن میں موجود آر او ایس کی مقدار تبدیل ہو جاتی ہے اور ایرانی سائنسدانوں کے تیار کردہ سینسر کی مدد سے اُس کا آسانی کے ساتھ پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا ایران کے چار بڑے اسپتالوں میں زیر علاج چھے سو مریضوں پر تجربہ کیا جا چکا ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ البتہ یہ آلہ صرف کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے نہیں ہے بلکہ اسے سانس کے دیگر امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستاون ہزار تین سو تین ہوگئی جبکہ دو لاکھ انیس ہزار نو سو ترانوے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لنکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس