Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • مشرقی جمہوریہ کانگو؛ اسپتال پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 20 شہری ہلاک

مشرقی جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے میں ایک اسپتال پر عسکریت پسندوں کے حملے میں بیس شہری ہلاک ہو گئے۔

 سحرنیوز/دنیا:   موصولہ رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الائنس فار ڈیموکریٹک فورسز فار لبریشن آف کانگو ( اے ڈی ایف) کے جنگجوؤں نے حملے کے دوران اسپتال کے کئی حصوں کو آگ لگا دی اور اس کا سامان تباہ کردیا۔

کانگو کے مختلف حصوں میں اے ڈی ایف گروپوں کے حملوں میں دو ہزار چودہ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں-

 

ایسے میں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مشرقی کانگو میں فوجی تنازعے سمیت دنیا میں آٹھ جنگیں ختم کرنے کے دعویدار ہیں، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افریقہ نے اس سے قبل ایک بیان میں، امریکا کے امن قائم کرنے کے بے بنیاد دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرقی کانگو میں جنگ بندی کے معاہدے کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے اور اس خطے میں امن کے لیے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے-

 

ٹیگس