Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  •   صیہونی حکومت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے : حماس

حماس نے جنگ بندی کی ضمانت فراہم کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت پر جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کرنے کیلئے دباو ڈالیں۔

 سحرنیوز/عالم اسلام:   حماس نے غزہ کی نا گفتہ بہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے جنگ بندی کی ضمانت فراہم کی تھی، انہیں چاہیئے کہ غاصب صیہونی حکومت پر جنگ بندی پر عمل در آمد کرنے کیلئے دباو ڈالیں۔

 

 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں وسیع پیمانے پر انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ عام شہریوں کی مدد کی جائے اور فوری طور پر انھیں امدادی اشیاء من جملہ خیمے اور عارضی رہائشی کیمپ فراہم کئے جائیں۔

 

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر جاری جارحیت، گذرگاہوں کی بندش اور امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے جیسے اقدامات کر رہی ہیں۔

 یہ ایسے میں ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج ایک ایسے قرار داد کےمسودے پر ووٹنگ کرنے والی ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے حصول کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس