Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  •  مجرمانہ اقدام کا فلسطینی عوام کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

ایران کے وزیر خارجہ اور فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کا فلسطینی عوام کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعہ  فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل  زیاد النخالہ کے ساتھ  ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کہ متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کا فلسطینی عوام کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑےگا ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل سے اس قسم کی پالیسیوں کے خلاف علاقے اور فلسطین کے عوام میں نفرت میں اضافہ ہوگا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں زیاد النخالہ نے نخالہ نے فلسطینیوں کیلئے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجرمانہ اقدام فلسطینی مزاحمت کو متاثر نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے ابوظہبی اور تل ابیب کے مابین معاہدے پر افسوس کا  اظہار کرتے ہوئے اس تشویشناک عمل کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کومتحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی باضابطہ طور پر برقراری کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی مسلسل کوششوں کے بعد فریقین نے اپنے درمیان معمول کے مطابق سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کے پہلے سے ہی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعلقات برقرار تھے جو اب مکمل طور پر آشکار ہو گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے اس مجرمانہ اقدام سے امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی اس سنگین خیانت کو تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس