دنیا کے 142 ملکوں کو ایرانی منصوعات کی برآمد
ایران نے 8 مہینے میں دنیا کے 142 ملکوں کو اپنی مصنوعات برآمد کی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تجارت، معدنیات اور صنعت کی وزارت کے تجارتی توسیع کے کمیشن کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینے میں دنیا کے 142 ملکوں کو ایرانی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ تسلط پسند نظام کے دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران نے دنیا کے پانچوں براعظموں کے 142 ملکوں کو اپنی مصنوعات برآمد اور 105 ملکوں سے مصنوعات درآمد کی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کی تجارت، معدنیات اور صنعت کی وزارت کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی آٹھ مہینے میں 76 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی 13 کروڑ 10 لاکھ ٹن برآمدات و درآمدات انجام پائیں۔
انھوں نے بتایا کہ دنیا کے 142 ملکوں کو 36 ارب ننانوے کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مالیت کی 10 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار ٹن برآمدات انجام دی گئيں اور 39 ارب 54 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 کروڑ 58 لاکھ 23 ہزار ٹن اشیا دنیا کے 105 ملکوں سے خریدی گئيں۔