Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر روس اور چین نے اہم کردار ادا کیا: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پرروس اور چین نے اہم کردار ادا کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کل رات ماسکو پہنچے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی حکومت اور وزارت خارجہ نے چین کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم موقف اپنایا اور امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پرانہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خطے کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہے کہا کہ شام کا بحران بدستور جاری ہے اور ایران اور روس کے مابین اس مسئلے کے حل کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

محمد جواد ظریف نے افغان انٹرا مذاکرات، طالبان کے سخت موقف اور امریکی کردار کو علاقے کے لئے ایک اور مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف روسی حکام سے گفتگو کے لئے کل رات ماسکو پہنچے۔

ٹیگس