Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے پانچ کورونا ویکسین پروجیکٹ ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں

ٹیکنالوجی و تحقیقات کے امور میں ایران کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا ایرانی ویکسین اپنی تیاری کے مراحل طے کر رہا ہے۔

رضا ملک زادہ نے جمعے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے ایرانی محققین کی کوششیں مسلسل اور وسیع بنیادوں پر جاری ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کورونا کا ویکسین تیار کر کے اس وبائی مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔

ایران کے نائب وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی شروعات میں یہ کہا جا رہا تھا کہ کورونا ویکسین سے پچاس فیصد تک تحفظ کیا جا سکے گا مگر نئے ویکسین کی تیاری سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ویکسین کے ذریعے نوے فیصد تک تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اُدھر ایران کے فوڈ اینڈ میڈیسین آرگنائزیشن کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ اب تک ایران میں تیار کئے جانے والے پانچ کورونا ویکسین صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ  او کی فہرست میں شامل کئے جا چکے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ کورونا ویکسین پر بہت سے ملکوں میں کام ہو رہا ہے اور بعض دواساز کمپنیوں نے اس کی تیاری میں نوے فیصد تک کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران بھی ان ملکوں میں شامل ہے جن کی دوازساز کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ٹیگس