Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • فخری زادہ  کے قتل سے خطے کے امن کو نشانہ بنایا گيا ہے: اردوغان

ترکی کےصدر اردوغان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائياں، مغربی ایشیا کے خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے ایٹمی سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس قتل کے ذریعے خطے کے امن کو نشانہ  بنایا گيا ہے اور انھیں یقین ہے کہ مجرم فریقوں کی خواہشیں، جو خطے میں سلامتی و استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ایک بار پھر پوری نہیں ہوں گی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایران اور ترکی کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ترکی کے صدر نے قرہ باغ کے علاقے میں آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ قرہ باغ کا تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گيا ہے اور ایسے ہر اقدام سے پرہیز کیا جانا چاہیے جس سے آذربائيجان کے اتحاد و ارضی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

ٹیگس