Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق، عراق سے ترک فوجی نکالنے کا اقدام، باراک اوباما کی جانب سے رجب طیب اردوغان سے اپیل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
    ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق، عراق سے ترک فوجی نکالنے کا اقدام، باراک اوباما کی جانب سے رجب طیب اردوغان سے اپیل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی خبر دی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں کہا کہ عراق سے ترک فوجی نکالنے کا اقدام، امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے اپیل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ترکی کی وزارت خارجہ نے عراقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کیے بغیر اس ملک میں فوجی بھیجے جانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ترکی عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھاری ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ ترک فوجیوں کے عراق میں داخلے کے بعد بغداد اور انقرہ کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے اور گزشتہ جمعے کے دن بغداد نے آخرکار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ترکی کےخلاف شکایت درج کرا دی۔

ٹیگس