Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن پرآل سعود کی وحشیانہ جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹیک میزائلوں سے حملہ کیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی یونٹ نے اتوار کو سعودی عرب کے جنوبی شہروں جیزان اور نجران میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

اس حملے سے ان سعودی فوجی اڈوں میں آگ لگ گئی۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج نے الصرخہ تین اور فریاد تین نامی جدید میزائلوں کی بھی رونمائی کی۔ یہ میزائل دیگر میزائلوں کے مقابلے میں ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے جدید اور پیشرفتہ میزائلوں کی مدد سے جارح سعودی فوجیوں کے ساتھ جنگ کے میدان میں جنگ کا نقشہ اپنے حق میں کر لیا۔

خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانوں نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے قریب الدود، المعنق اور جنوب الکبری فوجی اڈوں پر دسیوں گولے فائر کئے جبکہ نجران کے قریب بھی کئی سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے توپ خانوں نے زبردست گولہ باری کی۔

ٹیگس