Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

بغداد سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں پےدرپے دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رواں ہفتے بغداد میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو بھی بغداد کے دو علاقوں میں دو الگ بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور دس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس درمیان صوبہ نینوا سے خبر ہے کہ عراقی فضائیہ کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ نینوا میں عراقی فوج کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ مہانہ علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں تیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلا ک ہونے والے دہشت گردوں میں بعض کا تعلق یورپی ملکوں سے ہے۔

ٹیگس