جارح صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپیں
Apr ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے بدھ کو غرب اردن اور بیت المقدس کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے آج شمال مشرقی بیت المقدس میں واقع عناتا کالونی پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
صیہونی فوجیوں نے مغربی رام اللہ کی کفرنعمہ اور المغیر کالونیوں، جنوب مغربی جنین کی یعبد کالونی جنوبی نابلس کی عقربا کالونی اور شمالی الخلیل کی حلحول کالونی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے مشرقی نابلس کے عسکر کیمپ پر یلغار کی جس کے نتیجے میں جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایاالقدس کے جوانوں سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی مجاہدین نے ان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں کے راستے میں ایک بم دھماکہ کیا۔