Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر جنگ کی شام کو دھمکی

شام میں فوج کی جانب سے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دینے کی دھمکی دی ہے-

جمعے کو اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمص میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا- اسی دوران شامی فوج کے ائیرڈیفنس یونٹ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا جبکہ تین دیگر طیارے فرار کر گئے تھے- خبروں کے مطابق اسرائیل کے وزیرجنگ لیبرمین نے دعوی کیا ہے کہ اگر شام کے ایئرڈیفنس یونٹ نے آئندہ کسی حملے میں اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنایا تو شام کے فضائی دفاعی سسٹم کو تباہ کر دیا جائے گا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی طرف سے دوبارہ اس قسم کے حملے کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا-

ٹیگس