Apr ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سفیر: صیہونی حکومت کی شر انگیزیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے

روم میں ایرانی سفیر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی شر انگیزیاں جاری رہیں تو ہم اسے دندان شکن جواب دینگے۔

سحرنیوز/ ایران: رے 1 ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضا صبوری نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر 51 یعنی جائز دفاع  پر مبنی تھی، یہ آپریشن شام میں ایران کے سفارت خانے پر صیہونی حملے کا جواب تھا اور ہماری نظر میں اس مسئلہ کو ختم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ البتہ اگر صیہونی حکومت ایران کی آزادی، سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے اپنے موروثی حق کے خلاف اپنی شر انگیزیاں  جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے تو ہم اسے پہلے ردعمل سے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

 

ٹیگس