Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • صومالیہ میں بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

شمال مشرقی صومالیہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صومالیہ پولیس کے ایک اعلی عہدیدار احمد محمد کا کہنا ہے کہ صوبہ پونٹ لینڈ کے شہر گالگالا میں اتوار کے روز سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں صومالیہ کے کم از کم آٹھ فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
احمد محمد نے کہا کہ صومالیہ کے فوجی، صوبے پونٹ لینڈ میں دہشت گرد گروہ الشباب کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
اس بم دھماکے کی ذمہ داری الشباب دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔
الشباب دہشت گرد گروہ صومالیہ کی حکومت کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ اس گروہ کو اگست دو ہزار گیارہ میں صومالیہ کی فوج اور افریقی اتحاد کی فوج نے صومالیہ کے دارالحکومت سے نکال باہر کر دیا تھا تاہم اس وقت یہ گروہ صومالیہ کے بعض دیہی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔