Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • مصر میں مرسی کے بیس حامیوں کو سزائے موت

مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے بیس حامیوں کو تیرہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔

مصر کی عدالت عالیہ نے مرسی کی معزولی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے چار سال بعد ان کے بیس حامیوں کو موت کی سزا سنائی ہے- 

واضح رہے کہ محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے ردعمل میں مرسی کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر سیکورٹی فورس اور پولیس کے حملوں اور سات سو سے زائد لوگوں کے قتل عام کے بعد مرسی کے حامیوں نے بھی قاہرہ کے مضافات میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے تیرہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا-

دو ہزار تیرہ میں اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو عہدہ صدارت سے برطرف کر دیئے جانے کے بعد مصری حکومت نے اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس کے  بہت سے اعلی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا-

 

ٹیگس