Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج ایران ، پاکستان ، سعودی عرب ، عراق اور مصر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان عید فطر منا رہے ہيں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوئے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ نماز عید فطر ادا کی گئی ۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں عید فطر کی مرکزی نماز مصلائے امام خمینی رح میں ادا کی گئی جس کی امامت رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عید فطر کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین ، صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور غزہ کے مسئلے میں مغربی ممالک کی منافقت کے ساتھ ہی اتحاد بین المسلمین پر زور دیا۔

پاکستان میں بھی آج عید الفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ پاکستان کے صدر اور وزيرا‏عظم نے عید فطر کی مناسبت سے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور مسلم امہ کو عید کی مبارک باد دی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد اور انھیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستان سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس ملک کے بعض علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے ۔

ٹیگس