Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  •  فتح مند فلسطینی مسجد الاقصی میں داخل

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مسجدالاقصی کے مرکزی دروازے سے میٹل ڈٹیکٹر سمیت تمام روکاوٹیں ہٹا لی ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد الاقصی کے اطراف خاص طور سے باب الاسباط سے میٹل ڈٹیکٹر کے ساتھ ہی دیگر سیکورٹی تنصیبات ہٹائے جانے کے بعد دسیوں فلسطینی باب الاسباط سے مسجد الاقصی میں داخل ہو رہے ہیں۔
المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے مذہبی رہنماؤں نے جمعرات کو قدس میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مسجد الاقصی میں حالات معمول پر آنے کے بعد اب وہاں نماز قائم کی جائے گی۔
صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی میں شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد فلسطینیوں کی شدید سرکوبی کے ساتھ ہی وہاں سیکورٹی سسٹم اور جدید کیمرے نصب کرنا شروع کر دیئے تھے تاہم فلسطینی مجاہدین کی استقامت کے نتیجے میں صیہونی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
فلسطینی نمازیوں کے خلاف صیہونی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں چھے سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس