Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • رقہ کے تین دیہات آزاد ، سینتیس داعشی دہشتگرد ہلاک

شامی فوج نے رقہ کے غانم علی، الجبیلہ اور الرابیہ دیہاتوں کو آزاد کراتے ہوئے داعش کے سینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المنار ٹی وی نے اعلان کیا ہےکہ شامی فوج اس کارروائی سے جنوبی رقہ سے دریائے فرات تک پہنچ گئی ہے- درایں اثنا شامی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں پانوراما، مفرق الثردہ ، المقابر اور الحمیدیہ علاقوں کے اطراف میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں- شامی فوجیوں نے عقیربات علاقے کی آزادی اور رقہ تک پہنچنے کے لئے حماہ کے مشرق میں نئے آپریشن کا آغاز کیا ہے -

ٹیگس