صیہونی حکومت کو دنداں شکن جواب دینے پر زور
Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
شام میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے خبر دار کیا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے حملے کا ویسا ہی جواب دیں گے اور اس کے وقت کا انتخاب ہم خود کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: شام میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین اکبری نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ صیہونیوں نے انتہائی حیوانیت کا مظاہرہ اور تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے، میری رہائشگاہ اور ہماری کونسلیٹ کی عمارت پر حملہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی اتاشیوں کو شہید کیا ہے۔شام میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ہم وقت پر جس کا انتخاب ہم خود کریں گے، اس کے حملے کا ویسا ہی جواب دیں گے۔