Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • تیونس میں مظاہرین کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے تیونس میں مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسان حقوق کے دفتر کے جاری کردہ بیان میں تیونس کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیونس کے عوام حکومت کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق تیونس میں پیر سے اب تک تقریبا آٹھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق مہنگائی کے خلاف ہونے مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔تیونس میں رواں سال کے آغاز سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور سب سیڈی کے خاتمے کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت تیونس نے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے رواں سال کے آغاز میں معاشی کفایت شعاری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔