Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے اقدامات

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے صیہونی ریاست کے خلاف مقدمہ چلانا اور قبضہ شدہ علاقوں میں فلسطینی تعلیمی اداروں کی حمایت کرنے کے لئے لازمی اقدامات فراہم کرنا چاہیے.

انہوں نے نیو یارک میں منعقدہ اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) کی سالانہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہوکی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تقریر فلسطینی قوم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھی.

رامی حمدالله نے کہا کہ صہیونی حکام فلسطینی علاقوں میں ایسے میں صیہونی بستیوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب نیتن یاہو نے (AIPAC) کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ وہ فلسطین میں امن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے.

قدس اور فلسطین کے دیگرعلاقوں سے فلسطینیوں کے نکالنے جیسے صیہونی حکام کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا صیہونی عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

درایں اثناء فلسطینی اتھارٹی کے رہنما صالح رافت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ یہ تنظیم عالمی عدالت انصاف میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ چلائے گی.

 

ٹیگس