Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے درمیان گھمسان

شام میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان آپسی جنگ و خونریزی میں جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو لہب ہلاک ہوگیا ہے۔

 المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ خالد معراتی معروف ابولہب جنوبی ادلب کے علاقے خان شیخون میں اپنے ہی گروہ کے مخالف عناصر کے ہاتھوں مارا گیا۔ایک اور اطلاع کے اطلاع کے مطابق تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ اور نام نہاد قاضی شرع عبداللہ المحیسنی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا ہے۔ قاتلانہ حملے کے بعد مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔اس سے پہلے صوبہ ادلب میں تحریر الشام کا ایک سرغنہ کفر بطیخ، جیش الاحرار کا مقامی سرغنہ ابوسلیم بنش، شام مخالفین نامی دہشت گرد گروہ کے خفیہ نیٹ ورک کا سرغنہ مصطفی حاج علی بھی نا معلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹیگس