Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: ضلعی گورنرسمیت 8 افراد جاں بحق

افغانستان میں طالبان نے ضلع کوہستان کے مرکز پر قبضہ کر لیا۔

اے ایف پی کے مطابق صوبہ فریاب اور سرپل میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، سرکاری حکام کے مطابق لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

 ضلع کوہستان کے گورنر کے ساتھ دیگر 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، گورنر کے ترجمان نے کہا کہ تمام افراد کو طالبان نے ہلاک کیا ہے، صوبائی پولیس چیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ضلع کوہستان پر قبضہ کر لیا ہے، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

دریں اثنا صوبہ غزنی میں خودکش حملے میں مزید 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں اور ہلاکتیں ایسے میں ہوئیں کہ جب افغان حکومت کی طرف سے طالبان کے خلاف جنگ بندی گزشتہ روز شروع ہوئی، جواب میں طالبان نے بھی 16 تا 18 جون تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس