Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی بجٹ میں اضافہ

سعودی عرب کے فوجی بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔

عرب ٹونٹی ون  نیوز ویب وسائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک کے فوجی بجٹ میں، دو ہزار سترہ کی اسی مدت کے مقابلے میں ، چونتیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

     اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا فوجی بجٹ تیس ارب دو سو ملین ڈالر ہوگیا ہے ۔سعودی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے دو ہزار اٹھارہ کے کل بجٹ کا اکیس فیصد جو تقریبا چھپن  ارب ڈالر ہوتا ہے، فوجی شعبے کے لئے مخصوص کیا ہے

   ۔سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ جارحیت شروع کررکھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں سعودی حکومت پر روزآنہ دو سو ملین ڈالر کا خرچ آرہا ہے۔