Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ، متعدد فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے ۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بدر 1 میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے  متعدد آلہ کارفوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز کے میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل سعودی عرب کی سرپرستی میں دس ممالک کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

ٹیگس