Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج نے سعودی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں جو جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر کیا گیا، متعدد سعودی فوجی زخمی ہو گئے-

یاد رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کو یمن کے مغربی صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے آٹھ یمنی شہریوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا تھا-

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکا اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس کے ساتھ ہی سعودی اتحاد نے یمن کا زمینی سمندری اور ہوائی محاصرہ کر رکھا ہے-