Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ

سینتیسویں واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینیوں نے جمعے کی شام غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی جانب سینتیسواں واپسی مارچ کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سینتیسویں واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔

فلسطینی عوام کا سینتیسواں واپسی مارچ انتفاضہ سنگ کے عنوان سے انجام پایا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب پہنچنے پر صیہونی فوجیوں نے مارچ پر اندھادھند شیلنگ اور فائرنگ کر دی جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں متعدد امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے عوام نے رواں سال کی تیس مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے پہلا واپسی مارچ انجام دیا تھا جس کے بعد وہ ہر جمعے کو غزہ سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف واپسی مارچ نکالتے ہیں۔ اب تک اس مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس