Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • مصر: فوج کی کارروائی میں 27 شدت پسند ہلاک

مصر میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مصر میں جزیرہ نما سینائی اور لیبیا کی سرحد کے قریب ریگستانی علاقوں میں دہشت گرد مخالف مہم کے دوران 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مصر کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث 400 سے زائد مشتبہ افراد کو حالیہ ہفتوں میں حراست میں لیا گیا اوراس دوران 400 سے زائد دھماکہ خیز مواد، بہت سی گاڑیاں اوراسلحہ ضبط کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

ٹیگس