Dec ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں  نے رام اللہ کا محاصرہ کر کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی اطلاع رسانی کے سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے حمدان عارضه کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ ان پر گاڑی چڑھانا چاہتے تھے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں تیزی کل جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے 3  صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد آئی ہے۔

صیہونی فوج نے واقعہ کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 3  صہیونی ہلاک ہوگئے ۔

ٹیگس

کمنٹس