Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے پاکستان کو سود پرقرضے دیئے: اسد عمر

پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت پاکستان نے سعودی عرب کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای  نے سود پر پاکستان کو قرضے دیئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شرایط  عائد نہیں کئے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، پوری دنیا میں ہمیں ایک بھی ایسا اکانومسٹ نہیں ملا جس نے کہا ہو آپ یہ پیکچ تسلیم کرلیں اس لیے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا توآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیےاہم فیصلےکر رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زر میں0.4 فیصداضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ دوست ممالک سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

ٹیگس