Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • منصورہادی آل سعود کے ہاتھوں کا کھلونا

یمن کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر یمنی حکومت نے ملک میں قیام امن کے لئے صلح کی درخواست کی ہے تو اس کا مقصد صرف جنگ و خونریزی کو روکنا ہے اور ہم نے یہ درخواست کسی خوف کی بنا پر نہیں کی ہے۔

یمن کی حکومت کے وزیرخارجہ ہشام شرف نے سرکاری خبررساں ایجنسی سبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزول اور مفرور صدر منصور ہادی کی نام نہاد حکومت آل سعود حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا ہے اور آل سعود جب چاہتی ہے اس کی ڈور ہلاتی ہے۔
یمنی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور وائٹ ہاؤس میں بیٹھے اس کے حامی ہی جنگ یمن کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں، وہی یمن میں تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں اور وہ یمن میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر وحشیانہ جارحیت شروع کی تھی جو اب تک جاری ہے۔ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکےہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگس