May ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ کشیدگی پر عراق نے ثالثی کی پیشکش کردی

عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ عراق، ایران امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کرانے کیلئے تیار ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر سید عمار حکیم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ناظم الامور جوی ھڈ کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں ایران و امریکہ کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے دئیے جانے والے بیانات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات مناسب راہ حل کے حصول اور اسی طرح علاقائی ممالک کے عوام کو جنگوں اور اقتصادی محاصرے سے دور رکھنے کا آغاز ثابت ہو سکتے ہیں۔

عمار حکیم نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی خطے کے لئے باعث تشویش ہے جس سے ان ملکوں کا امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے.

فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، عراق کی سیاسی صورتحال اور تازہ ترین علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

ٹیگس