May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن، داعش دہشت گردوں کی گرفتاری

یمنی فورسز نے داعش کے متعدد دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ البیضاء میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے منسلک متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ اور بعض عرب ممالک اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیگس