Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی بادشاہ کی بیٹی کو فرانس میں سزا

فرانس کی ایک عدالت نے سعودی بادشاہ کی بیٹی اور ولیعہد بن سلمان کی بہن حسنہ بنت سلمان کو اپنے ایک ملازم کو زد وکوب کرانے کے جرم میں چھے ماہ قید کی معطل سزا سنائی ہے۔

فرانس میں سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ حسہ بنت سلمان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔ ح سہ بنت سلمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظ کو ایک ملازم پر تشدد اور اسے زد و کوب کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ واقعہ دوہزار سولہ کا ہے جب حسہ بنت سلمان نے اپنے ایک ملازم کو جو ان کی رہائشگاہ کی تزئین و آرایش کا کام کرتا تھا تصویر لیتے ہوئے دیکھا اور طیش میں آکر اپنے محافظ کے ذریعے اس کی پٹائی کرادی اور چیختے ہوئے اس کی توہین بھی کی۔

تشدد کے شکار ملازم نے جج کے سامنے بیان دیا کہ اسے کافی دیر تک زد و کوب کیا گیا اور شہزادی حسہ بنت سلمان چیخ چیخ کریہ کہتی رہی کہ اسے قتل کردو اسے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

سعودی بادشاہ کی بیٹی حسہ بنت سلمان کے خلاف مارچ دوہزار اٹھارہ میں گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔

ٹیگس