نئی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، سعودی عرب کا مؤقف
Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عالمی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں ایک بار پھر 1967 کی سرحدوں کے اندر دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے دیرینہ موقف کا اعاد کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel