Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • اسپین اور پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

اسپین اور پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ہفتے میں ایک دن آدھے گھنٹے کے لیے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی ضرور کیا جائے گا جس کا آغاز کل جمعہ المبارک کے با برکت دن سے کر دیا گیا ۔

اس حوالے سے میڈرڈ اوربارسلونا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی ہسپانوی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔ ان ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، احتجاجی ریلیوں میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

ادھر کل پاکستان بھر میں دوپہر 12 بجے پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی۔ سائرن بجائے گئے اور تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہوگئے، گاڑیاں جہاں تھیں وہیں رک گئیں،  لوگوں نے ریلیاں نکالیں، جلسے جلوس و احتجاجی مظاہرے ہوئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ٹیگس