Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran

انتہا پسند وہابی مبلغ اور شیعہ مسلمانوں کے سرسخت مخالف شیخ العرعور شیعوں کے خلاف اپنی زہر افشانی کے لئے مشہور ہیں ۔ انہوں نے شام اور عراق میں داعش اور دہشت گردوں کی کھل کر حمایت کی جبکہ اہل بیت اطہار کے لئے بھی نازیبا کلمات زبان پر جاری کرتے تھے۔

سوشل میڈیا کے صارفین ان کے نئے ویڈیو کو دیکھ کر حیران ہیں جس میں انہوں نے شیعوں کو کافر ماننے سے انکار کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل پڑھے اور کہا کہ جس نے بھی اہل بیت کی اتباع نہیں کی وہ گمراہ ہے۔ اس پر انکر کہتا ہے کہ آج شیخ شیعہ ہوگئے، تو وہ کہتے کہ مسئلہ شیعہ ہونے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر جو غمگین نہ ہو وہ منافق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شہادت امام حسین پر راضی ہو وہ فاسق ہے یا یوں کہا جائے کہ کافر ہے۔ 

ٹیگس