Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کے دورہ غرب اردن کی مذمت

فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی وزیر اعظم کے مقبوضہ غرب اردن کے دورے کی مذمت کی ہے -

فلسطین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ مقبوضہ غرب اردن کو انتخابات میں اپنی لیکوڈ پارٹی کے لئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے-

فلسطین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو نیتن یاھو کےالخلیل دورے کو ایک ایسے نسل پرستانہ اور سامراجی اقدام سے تعبیر کیا کہ جو مسجد ابراہیمی سمیت شہر الخلیل کو یہودیت کا رنگ دینے کے صیہونی پروگرام کے تحت انجام پایا ہے-درایں اثنا فلسطین کی مختلف تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے الخلیل اور مسجد ابراہمی کے دورے سے کہ جو زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے انجام پایا ہے، حقیقت تبدیل نہیں ہوگی -

جہاد اسلامی فلسطین کے سینئر رکن احمد المدلل نے کہا کہ نیتن یاہو ، استقامت سے مار کھانے کے بعد اب ان اقدامات کے ذریعے اپنی شبیہ بہتر بنانا چاہتے ہیں - واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کو صیہونیوں کے زیادہ ووٹ دلانے کے لئے بدھ کوشہر الخلیل کا دورہ کیا اور حرم ابراہیمی سمیت اس شہر کے مقدس مقامات کی توہین کی -

ٹیگس