Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • یزید وقت کو پہچانیں!!!

ایک امریکی جریدے نے سعودی عرب کے موجود ولیعہد کا مقایسہ یزید ابن معاویہ سے کیا ہے۔

نیشنل انٹرسٹ نے سعودی عرب کا بڑا جوا عنوان کے تحت ایک مقالہ شائع کیا جس میں ریاض کی موجودہ حکومت کو واقعہ کربلا کے وقت بنی امیہ کی حکومت کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محمد بن سلمان اپنی بیوقوفیوں اور جاہلانہ اقدامات کے مد نظر حضرت امام حسین علیہ السلام کی امامت کے زمانے میں یزید ابن معاویہ کا حقیقیی وارث ہے۔

 

ٹیگس