Jan ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • چین پہنچے پاکستانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب، یو اے ای اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس کے چوتھے پلینم پر مبارکباد دی۔  اس موقع پر پاکستان چین تعلقات، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورت حال اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مشترکہ تقریبات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتانا ہے کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لئے چین میں ہیں۔

قبل ازیں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔  اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی طرح پاکستانی وزیر خارجہ نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونی گفتگو کی۔ وہیں اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ برقرار ہونے کی بھی خبر ہے۔ 

ٹیگس