Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • جنوبی سعودی عرب پر یمن کا حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کی رات ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں کو مقامی ساخت کے زلزال ون میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے- یمنی ذرائع نے اعلان کیاہے کہ ان حملوں میں سعودیوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے جمعے کی رات بھی صوبہ عسیر کے البواب الحدید علاقے میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں کو چار، زلزال ون میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس تقریبا ہر روز ہی سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتے ہیں۔ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز کی یہ کارروائیاں یمن میں عام شہریوں پر جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے ردعمل میں انجام پاتی ہیں۔

ٹیگس