Oct ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • روسی افواج نے کی شمالی شام میں گشت

روسی افواج نے معاہدے کے مطابق شام میں ترکی کی سرحد کے قریب گشت کیا۔

روسی افواج نے معاہدے کے مطابق شام میں ترکی کی سرحد کے قریب گشت کا آغاز کر دیا ہے۔ ترکی کے ساتھ طے پائے معاہدے کے مطابق ماسکو کی فورسز نے ترکی کی سرحد سے دس کلومیٹر تک کے علاقے میں پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

ترک صدر اردوغان کے دورہ روس کے دوران طے پانے والے معاہدے کے مطابق ماسکو اور دمشق، ترکی کے سرحدی علاقے سے کردوں کا انخلا یقینی بنائیں گے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس دو سو چھیتر فوجی اور ملٹری ساز وسامان کے تینتیس یونٹ اگلے ہفتے شام روانہ کرے گا۔

واضح رہے کہ روس اور ترکی کے صدور کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر ڈیموکریٹک سیرین فورس کے مسلح کرد جنگجوؤں نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع صوبہ حسکہ کے، الدرباسیہ اور عامودا نامی علاقوں میں اپنے مورچے خالی کردیئے ہیں ۔

یاد رہے کہ روس اور ترکی کے صدور، ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان نے منگل کو روس کے شہر سوچی میں شام کے شمالی علاقوں کی سیکورٹی کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے ۔اس معاہدے پر دستخط کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شمالی شام میں ترکی کے فوجی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

ترک فوج نے نو اکتوبر کو صدر رجب طیب اردوغان کے فرمان سے شمالی شام پر حملے شروع کئے تھے ۔ ان حملوں کا مقصد کرد ملیشیا کی سرکوبی بتایا گیا تھا۔

ٹیگس