Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • افغان الیکشن کمیشن کو عبداللہ عبداللہ کا انتباہ

افغانستان کی قومی اتحاد حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ، ان کی ٹیم کی شکایتوں کا جائزہ لینے سے پہلے انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ سوشل میڈیا سے جلد ہی صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے متعلق غیرمصدقہ خبریں ملی ہیں جو ہمیں قبول نہیں ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کی جماعت نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تین لاکھ نان بائیومیٹرک ووٹوں کو حریف امیدوار کے کھاتے میں ڈال دیاہے اور وہ انتخابی نتائج کو موجودہ صدر اشرف غنی کے حق میں اعلان کرنا چاہتا ہے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات اٹھائیس ستمبر کو منعقد ہوئے تھے اور اس کے ابتدائی نتائج کا اعلان اب تک تین بار موخر کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس