Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد رضا بہرامی اور افغانستان کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد رضا بہرامی اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں افغان طالبان کے وزیر خارجہ کو دورہ ایران کی دعوت دی گئی۔ طالبان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس دعوت کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ جبکہ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دورہ پاک- افغان- ایران سہ فریقی تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ 

ایران افغانستان ٹرین

محمد رضا بہرامی نے افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے- ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون، سرحدی تجارت اور ٹرانسپورٹیشن سروسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقاتیں ایسے میں انجام پائی ہیں کہ جب گذشتہ اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں افغانستان پڑوسی اور علاقائی ممالک کی شرکت سے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد افغانستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم کے نمائندے، روس اور ازبکستان کے صدور کے نمائندوں اور چین، تاجکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی

 

ٹیگس