Dec ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکا: کیلیفورنیا میں بجلی گل، کرسمس کے موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری اندھیرے میں

کیلیفورنیا میں کرسمس کے موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئیں اور چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کرسمس کے موقع پر بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ شہری حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

ٹیگس