Dec ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • میاں محمود الرشید
    میاں محمود الرشید

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نومئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو دس سے تینتس برس تک قید کی سزائيں سنائی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں کے خلاف نو مئی کے بلوؤں کے دو مقدمات کا فیصلہ سنادیا ہے۔اس فیصلے میں میاں محمود الرشید کو تینتس سال قید اور چھے لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت عدالت کی نگاہ میں جرم ثابت ہونے پر اس سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عدالت کا کہنا ہے کہ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں پر نو مئی کے بلوؤں کے دوران لوگوں کو بلوؤں پر اکسانے کا الزام ثابت ہوگیا ہے ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدات نے اسی کے ساتھ تیئس ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ہے۔

 

ٹیگس