Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۹ Asia/Tehran
  • محاذ استقامت سے دشمنی، شہداء کا غم منانے پر پابندی

امریکا، بحرین اور سعودی عرب نے عراقی سفارتخانوں کو شہید ابو مہدی المہندس کی مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے ایک سفارتی ذریعے نے بدھ کے روز بتایا کہ امریکا، سعودی عرب اور بحرین نے عراقی سفارتخانوں کو عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کی مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔

اس عراقی ذریعے نے رشا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں عراقی سفارتخانے کے علاوہ ڈیٹرویٹ شہر کے عراقی قونصل خانے میں بھی اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی اور امریکی سیکورٹی اہلکار بڑی تعداد میں سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر بھاری نفری میں تعینات ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ان تینوں ممالک کے ساتھ نزدیکی سیاسی تعلقات کے باوجود مجلس ترحیم کے انعقاد کی اجازت دے دی۔

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں سے الحشد الشعبی کے شہداء کی خدمات کو یاد کرنے کے لئے پروگراموں اور مجالس کے انعقاد کی درخواست کی تھی۔

 

ٹیگس

کمنٹس