Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran

جمعے کے روز عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکا کے خلاف ملین مارچ نکالا گیا۔

غاصب امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والے عراقی عوام کے ملین مارچ میں مختلف بینروں اور پوسٹروں  کے ساتھ عراق کے تمام طبقے اور مکتب فکر کے افراد موجود تھے۔

بہت سے پوسٹروں اور بینروں پر انگریزی میں "گو آؤٹ امریکا"  لکھا ہوا تھا اور امریکی فوجیوں اور صدر ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج  کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا- بعض پوسٹروں اور بینروں پر امریکی صدر ٹرمپ کی ذلت آمیز تصویریں بنی ہوئی تھی۔ بعض پوسٹروں پر دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کی بھی تصویریں چھپی ہوئی تھیں اور ان پر امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہوا ہے کہ : داعش کو تم نے جنم دیا ہے۔ بہت سے مظاہرین کفن پوش تھے اور ان کے ہاتھوں میں عراق کا پرچم اور ایسے بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر ٹرمپ اور امریکی حکومت سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔

ٹیگس