Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا بیان، دہشت گردوں کو نجات دلانے کے لئے ترکی اور اسرائیل میں خفیہ رابطہ ہے

شام کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کو نجات دلانے کے لئے ترکی اور اسرائیل کے درمیان رابطے سے پردہ اٹھایا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ جمعرات کی صبح دو بجے ترکی کا ایک فوجی کارواں، ادلب میں پناہ لئے دہشت گردوں کی مدد کے مقصد سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا اور اسی کے ساتھ صیہونی حکومت نے اس کارواں کو کور کرنے اور شامی فوج کی توجہ ہٹانے کے لئے دمشق پر میزائل حملہ کیا ۔

واضح رہے کہ شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ صیہونی حکومت کے جمعرات کی صبح شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ کیا جسے شامی فوج کے ائیرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صیہونی حکومت نے شام پر جتنے میزائل فائر کئے، سب کو انٹرسپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔

ٹیگس